حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان میں ولی فقیہ کے سابق نمائندے آیت اللہ سلیمانی آج بابلسر میں قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے۔
عینی شاہدین کے مطابق آیت اللہ سلیمانی ایران کی نیشنل بینک (بینک ملی) میں بیٹھے ہوئے تھے کہ حملہ آور نے بینک گارڈ کی بندوق چھین کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں آیت اللہ سلیمانی شہید اور تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: آیت اللہ عباس علی سلیمانی کی تشییع جنازہ سے متعلق مزید تفصیلات/ مازندران میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
واضح رہے کہ حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا، ایک اور خبر سے کے مطابق حملہ آور بینک کا گارڈ ہی تھا۔